مردان میں میاں ڈی پی او اور بیوی اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوگئے

مردان میں میاں ڈی پی او اور بیوی اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوگئے

خیبرپختونخوا میں میاں بیوی ایک ہی ضلع مردان میں ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوگئے۔ خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں خوش قسمتی سے میاں اور بیوی ایک ہی ضلع میں افسران تعینات ہوگئے۔ کے پی پولیس کے آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ ڈی پی او (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر) مردان تعینات ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ اسسٹنٹ کمشنر مردان گل بانو بھی گزشتہ 8 ماہ سےزائد عرصے سے مردان میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔