ایاز صادق کورونا کا شکار

کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،تاہم مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں ۔ ایاز صادق نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔گزشتہ روز صدر مسلم لیگ (ن) و قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے ۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر،سینیٹر مولا بخش چانڈیو، گورنر سندھ عمران اسماعیل،تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی ، ایم پی اے نذیر چوہان ، سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی ، ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون برائے بلدیاتی حکومت کامران بنگش ، لیگی رہنما سلمان رفیق ، بلوچستان کے وزیرخزانہ ظہور بلیدی، اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ کا کورنا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

Courtesy Gnn Urdu News