ملک مشکل میں ہے، اپوزیشن حالات سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کرونا کی صورت حال پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پاکستان میں اموات اتنی زیادہ نہیں تھیں،اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ اموات اوپر جا رہی ہیں،پتہ تھا یہ ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں میری ٹیم نے زبردست کام کیا،خوشی ہے میری ٹیم نے 3 ماہ میں صوبوں سے مشاورت کر کے کام کیا۔انہوں نے عوام کو بتایا کہ بڑا دباؤ تھا لیکن ہم دباؤ میں نہیں آئے،ہمارے مخالفین چاہتے تھے کہ پہلے لاک ڈاؤن کر دینا چاہیے تھا۔
انہوں نے قوم سے خطاب کے دوران بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے دباؤ میں آکر وہ لاک ڈاؤن نہیں کیا جو بھارت نے کیا،مودی حکومت نے کرفیو لگایا تو اس کا اثر کس طرح پورے ملک پر ہوا،یہ سب کے سامنے ہے۔

عمران خان کا کرونا صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک مشکل میں ہے اپوزیشن حالات سے فائدہ اٹھاناچاہتی ہے۔انہوں نے اپوزیشن لیڈر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لندن سے آنے والے رہنما ماسک لگا کر کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ گئے،ان کا مقصد صرف اپنی کرپشن بچانا ہے

Courtesy Ary News