وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے زائد بلوں کی شکایات پر سخت نوٹس۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے زائد بلوں کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو کے افسران کو طلب کرکے ہدایات دی ہیں کہ سخت گرمی اور لاک ڈاؤن کی صورتحال میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کی شکایات ناقابل برداشت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ ان اداروں سے شہریوں کو بہتر خدمات فراھم کی جانی چاہئیں ایسے مشکل وقت میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائد بلوں کی شکایات شہریوں کی تکالیف میں اضافے کا باعث ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مینٹیننس کے نام پر طویل وقفوں کے لئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی شکایات مل رہی ہیں۔
شدید گرمی کے اس موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ قطعآ ناقابل برداشت ہے۔
ستم بالائے ستم یہ کہ بجلی کے زائد بلوں کی شکایات شہریوں کی مشکلات اور تکالیف میں مزید اضافے کا باعث ہیں۔
انہوں نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے افسران کو ہدایت کی کہ بجلی کے زائد بلوں کی شکایات اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ہر صورت ازالہ کریں اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کریں۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ عوامی شکایات کا ازالہ نہ کیا گیا تو متعلقہ اداروں کے خلاف ہر قانونی فورم پر کارروائی کے لئے آواز اٹھائیں گے۔

ھینڈ آؤٹ نمبر ( ایس۔اے۔این)