موٹرسائیکل سوار مٹی کے تودے میں دب گیا، ناقابل یقین ویڈیو

بیجنگ: چین میں مٹی کا تودہ موٹر سائیکل سوار پر گر گیا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پیپلزڈیلی چائنا کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں تودے کو واضح طور پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ عین اُس وقت کی ویڈیو ہے جب منوں مٹی پہاڑ سے نیچے سڑک پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار سڑک پر سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران تودہ گر گیا۔

تودہ گرنے کے نتیجے میں مذکورہ شخص کی موٹر سائیکل مٹی میں دب گئی تھی جب کہ اُس کا نچلا دھڑ میں مٹی میں پھنس گیا تھا۔

مزید پڑھیں: مٹی کا تودہ گرنےسے3 افراد ہلاک

پیپلز ڈیلی چائنا کے مطابق پہاڑی علاقوں میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں جس کی وجہ سے اب تک سیکڑوں خاندان بلکل تباہ ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، موٹر سائیکل سوار خوش قسمتی سے محفوظ رہا ، بس اُس کے پیروں پر معمولی خراشیں آئیں