معروف اداکار طارق ملک انتقال کر گئے

مشہور ڈرامہ سیریل گیسٹ ہاؤس میاں مراد ویٹر کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار طارق ملک راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔

طارق ملک کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا ایک ہفتہ قبل کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، طارق ملک اسپتال میں زیر علاج تھے اور جمعرات کے روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے طارق ملک ٹیلی ویژن، ریڈیو اور اسٹیج میں کام کرتے رہے اور انہوں نے 1991 میں گیسٹ ہاؤس کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا۔

انہوں نے پی ٹی وی کے بہت سے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اردو، پنجابی اور پوٹھوہاری زبان کے ڈراموں میں کام کیا