سربین کپ فٹبال: سیمی فائنل میں پارٹیزن نے ریڈ اسٹارز کو ہرادیا

سربین کپ فٹبال کے سیمی فائنل میں پارٹیزن نے ریڈ اسٹارز کو ایک۔صفر سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔ میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پارٹیزن کا فائنل میں وجووڈینا سے مقابلہ ہوگا۔

کورونا وائرس کے باعث سربیا میں فٹبال کی سرگرمیاں مارچ کے وسط سے معطل تھیں۔

پارٹیزن اور ریڈاسٹارز کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے میچ کے لئے شائقین کا جوش جذبہ بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

دونوں ٹیموں کے فینز نے مقابلے کے دوران خوب ہلڑبازی کی۔ مقابلے میں سماجی فاصلہ اور کورونا وائرس کے بعد ہونے والی صورت حال کے تحت کسی ایس او پیز کو فالو کرتے نہیں دیکھا گیا۔

میچ کے 58ویں منٹ میں ببراس ناچو نے گول بناکر ٹیم کو فتح دلائی۔ کھلاڑیوں نے جشن بھی روایتی انداز سے منایا۔

فائنل میں پارٹیزن کا مقابلہ وجوڈینا نووی سے ہوگا جس نے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کوکرییکی بلگریٹس کو شکست دی تھی