محمد عامر اور حارث سہیل کی دورۂ انگلینڈ سے معذرت

محمد عامر اور حارث سہیل نے دورۂ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بناء پر دورہ انگلینڈ پر روانگی سے معذرت کرلی ہے
محمد عامر نے اگست میں اپنے بچے کی پیدائش اور حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بناء پر دورے سے معذرت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حارث سہیل نے بایوسیکیور ماحول میں بغیر فیملی انگلینڈ جانے سے معذرت کرلی۔

پاکستانی کرکٹرز کو فیملی انگلینڈ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حارث سہیل نے فیملی مسائل کے باعث پی ایس ایل کھیلنے سے بھی معذرت کی تھی۔

پاکستان 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر سپورٹ اسٹاف کو انگلینڈ بھیجے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔