دورہ انگلینڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی کا مشاورتی کام مکمل

دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں سلیکشن کمیٹی کا مشاورت کا کام مکمل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ہو گی۔

دورہ انگلینڈ کےلیے ٹیم میں کن کن کھلاڑیوں کو شامل کیا جا سکتا ہے اس پر قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ٹیم میں سینٹرل کنٹریکٹ اور ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔

سابق کپتان سرفراز احمد سری لنکا کیخلاف سیریز کے بعد دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کےلیے فواد عالم، عمران خان سینئر، فہیم اشرف کے نام بھی شامل کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمدحفیظ، شعیب ملک، خوشدل شاہ، حیدر علی، حارث روف کی شمولیت یقینی ہے جبکہ فاسٹ بولر سہیل تنویر بھی مضبوط امیدوار بن گئے۔

پی سی بی کی جانب سے دورہ انگلینڈ کے لیے 28 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔