پی این ایس سی کو نئے چیلنجوں کا سامنا ۔شکیل احمد منگنیجو نے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا

حکومت پاکستان نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس بی ایس 21 کے افسر شکیل احمد منگنیجو کو پی این ایس سی چیئرمین مقرر کیا ہے

اور انہوں نے اپنے فرائض سنبھال لیے ہیں یہ عہدہ رضوان احمد کے سیکرٹری منسٹری آف میری ٹائم افیئرز تعیناتی کے بعد سے خالی تھا رضوان احمد نے 4 دسمبر 2017 سے لے کر آٹھ جون دو ہزار بیس تک بطور چیئرمین پی ایس سی فرائض انجام دیے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو اس وقت نئے چیلنجوں کا سامنا ہے اور نئے چیئرمین سے جلد مندانہ اور انقلابی فیصلوں کی توقع ہے جس کے لیے وہ ماضی میں شہرت رکھتے ہیں وہ حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کے مختلف محکموں اور اداروں میں اہم عہدوں پر زندگی سے فرائض انجام دے چکے ہیں ان کا شمار محنتی اور ذہین افسران میں ہوتا ہے ۔