شیخ خالد تواب ۔مسلسل جدوجہد اور بھرپور کامیابیوں کی داستان

شیخ خالد تواب پاکستان کے ممتاز بزنس مین رہنما ہیں بزنس کمیونٹی ان پر گہرا اعتماد کرتی ہے

۔ان کا شمار ذہین محنتی اور کامیاب بزنس مین کے طور پر ہوتا ہے FPCCI فیڈریشن کے سینئر نائب صدر رہ چکے ہیں اور قائم مقام صدر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں پاکستان کی معیشت پر ان کی گہری نظر ہے مختلف ادوار میں


پاکستان کی معیشت کی بہتری اور خوشحالی کے لیے انہوں نے ہمیشہ مفید تجاویز پیش کیں جنہیں سراہا جاتا رہا ۔
شیخ خالد تواب کی اعلی بزنس پرفارمنس اور بزنس کمیونٹی کے لیے شاندار خدمات پر

حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز عطا کر رکھا ہے ۔
شیخ خالد تواب سیاسی حکومتوں کے اچھے کاموں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ ماضی میں جنرل پرویز مشرف جنرل راحیل شریف اور اب جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں پاک فوج کی قومی خدمات اور جرات مندانہ اقدامات کو سراہتے آئے ہیں

کراچی میں قیام امن کا کریڈٹ وہ رینجرز اور پاک فوج کو دیتے ہیں عمران خان کی حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کرتے ہیں انہوں نے مالی سال برائے 2020 2021 کے لئے مفید تجاویز بھی پیش کی تھیں۔ وہ ہمیشہ اس بات پر زور دیتے آئے ہیں کہ پاکستان کا ٹریفک اسٹرکچر بہت پیچیدہ ہے ٹیکسوں کے حوالے سے آسان بنانے کی ضرورت ہے ۔

شیخ خالد تواب کراچی میں موزمبیق کے اعزازی قونصل جنرل کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں سفارتی حلقوں میں بھی ان کو گہرے ادب و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ان کا حلقہ احباب بہت وسیع ہے وہ سادہ مگر پروقار شخصیت کے مالک ہیں دھیمے لہجے میں شائستہ گفتگو کرتے ہیں خوش لباس اور خوش مزاج انسان ہیں سماجی بھلائی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔
salik-majeed-for -jeeveypakistan.com