رسول بخش پھلپو ٹو ۔ایک ذہین اور محنتی پاکستانی کی کہانی

رسول بخش پھلپو ٹو کا شمار پاکستان کے ذہین اور محنتی سرکاری افسران میں ہوتا ہے

انہوں نے سندھ کے مختلف محکموں اور وفاقی حکومت کے مختلف اداروں کے اعلیٰ عہدوں پر خوش اسلوبی سے فرائض انجام دیے

اور اپنی عمدہ کارکردگی اور صلاحیتوں کی بدولت ترقی حاصل کرتے ہوئے اعلی ترین عہدوں تک پہنچے جو حکومت کی جانب سے ان کے کام قابلیت اور کارکردگی پر بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے 15 مارچ 1954 کو پیدا ہونے


والے رسول بخش پھلپو ٹو اب اطمینان بخش ریٹائرمنٹ لائف گزار رہے ہیں ان کا تعلق سندھ کے خوبصورت شہر خیرپور میرس سے ہے اور اس تعلق پر وہ ہمیشہ فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں

انہوں نے ناز ہائی اسکول خیرپورمیرس سے تعلیم حاصل کی اور پھر سندھ نیورسٹی جامشورو سے فارغ التحصیل ہوئے وہ ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں انہیں فطرت سے نزدیک چیزیں اور ماحول بہت پسند ہے ان کا حلقہ احباب بہت وسیع ہے

جس میں سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ سیاست دان اور صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نامور اور کامیاب لوگ شامل ہیں صوبائی اور وفاقی سرکاری حلقوں میں ان کا نام عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے


انہوں نے اپنے کیریئر میں ایک نہایت محنتی ذہین اور باصلاحیت افسر کی شہرت اور نیک نامی حاصل کی ۔