کراچی میں کیفے اور ریسٹورنٹس کیلئے نیا ایس او پی سامنے آگیا۔

کراچی میں کیفے اور ریسٹورنٹس کیلئے نیا ایس او پی سامنے آگیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کیفیز اور ریسٹورنٹس کیلئے ایس او پی میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ ریسٹورنٹ میں بٹھا کر کھانا کھلانے پر بدستور پابندی عائد رہے گی۔ ٹیک اوے صبح 6 سے شام 7 تک کیا جا سکتا ہے۔ ہوم ڈیلیوری بھی صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک کی جاسکے گی۔


پٹھان کے چائے خانے اب بند رہیں گے ۔کراچی میں کوئٹہ چائے خانے کے نام سے بڑی تعداد میں چائے کے ہوٹل ہیں جو پچھلے تین مہینوں سے بند تھے پھر بیچ میں کچھ دنوں کے لئے کھلے اور پھر بند ہو جائیں گے ۔کراچی میں چائے کے ہوٹلوں پر رات دیر سے بیٹھنے کا کلچر عام ہے لیکن چائے خانے بند ہونے کی وجہ سے اب ہر جگہ سناٹا اور اندھیرا ہے ۔