عمارت پر لٹکی کمسن بچی کو کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو وائرل

چین میں فائر فائٹرز نے 16 منزلہ عمارت کی بالکونی میں لٹکی ہوئی 5 سالہ بچی کو ریسکیو کرلیا۔
بچی کھیلتے ہوئے کھڑکی سے باہر اس وقت لٹکی جب اس کی والدہ نیچے پارسل لینے کے لیے گئی تھیں۔

بچی کی والدہ 137 فٹ بلندی پر فلیٹ کی بالکونی پر لٹکی ہوئی بچی کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں انہوں نے فوری طور پر فائر فائٹرز کو بچی کو بچانے کے لیے فون کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کھڑکی کے ایک کنارے پر لٹکی ہے اور فائر فائٹر اپنے ساتھی کی مدد سے اوپر کی منزل سے نیچے کی جانب پہنچتا ہے۔

فائر فائٹرز آہستہ آہستہ کھڑکیوں کے ذریعے تقریباً 10 منٹ بعد بچی کے پاس پہنچا اور اس نے بچی کو اٹھایا اور فلیٹ کے اندر منتقل کیا۔