کھلاڑی کرکٹ کیلئے پرجوش ہیں، جیسن ہولڈر

انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے ویسٹ انڈین ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی، مانچسٹر پہنچنے پر کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ کئی ہفتے گھروں پر گزارنے کے بعد کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جس کے لئے کھلاڑی پرجوش ہیں۔

مانچسٹر پہنچنے پر ایک انٹرویو میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتے گھروں پر گزارنے کے بعد کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا ہے جس کے لئے کھلاڑی پر جوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال نارمل نہیں، دنیائے کرکٹ میں اب کچھ ایسے ہی رہنا ہوگا۔

جیسن ہولڈر نے کہا کہ نسلی تعصب کے حوالے سے احتجاج کے بارے میں ابھی کوئی پلان نہیں کیا، دوسرے کھلاڑیوں کے بات میں کچھ نہیں کہہ سکتا، اس وقت سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم انگلینڈ میں دو ہفتے قرنطینہ گزارنے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گی ، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 جولائی سے شروع ہوگا