سندھ بھر میں دس سال کی عمر کے 1712 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان حکومت سندھ اور مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ 2 مئی کو عوام کو تفصیلات سے آگاہ کیا کہ کورونا وائرس سے بچے متاثر ہورہے ہیں اور اب سندھ بھر میں دس سال کی عمر کے 1712 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ انہوں نے سندھ میں کرونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا کہ اب تک 12490 خواتین کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں اور اب یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو متاثر کرنے کی شرح زیادہ ہے کیونکہ یہ وبا بہت خطرناک ہے اس کا واحد حل احتیاط ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اشخاص بیمار ہیں وہ گھروں سے نہ نکلیں احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کا نقصان بچوں اور خواتین کو وائرس کی صورت میں ہورہا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خدارا گھروں پر رہیں اوراپنےبزرگوں بچوں کا تحفظ کریں اور بحالت مجبوری گھروں سے نکلیں تو ماسک کا استعمال ضرور کریں۔