صوبائی مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سےمعصوم بچے بھی متاثر ہورہے ہیں ۔

صوبائی مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سےمعصوم بچے بھی متاثر ہورہے ہیں ۔سندھ بھر میں دس سال کی عمر کے 17 سو 12 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئٹر پیغام اور ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کوروناوائرس کےشکار دس سال کی عمر کے4 معصوم زندگی کی بازی چکے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ داری اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کا نقصان بچوں کو وائرس کی صورت میں ہو رہا ہے صورتحال پر قابو پانے کےلیےاب بھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا ہے ہم زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے خود اور دوسروں خصوصا بزرگوں اور معصوم کلیوں کو بچا سکتے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خدارا گھروں پر رہیں اوراپنےبزرگوں اور بچوں کا تحفظ کریں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ
بحالت مجبوری گھروں سے نکلیں تو ماسک کا استعمال ضرور کریں۔اب صرف احتیاط سے ہی کورونا وباء سے بچا جاسکتا ہے کیونکہ یہ وباء ہمارے وطن عزیز میں تیزی سے گلی محلوں میں پھیل چکی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلے روز سے اس وباء سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور رہا ہے ہمارا قطعی مقصد لوگوں کو ڈرانا اور خوف پھیلانا نہیں تھا تاہم کچھ ناعاقبت اندیشوں نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے بغض میں لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ہم نے صبر اور زمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنے ملک اور صوبے کے عوام کی طبی ماہرین کی مشاورت سے درست سمت میں رہنمائی کی اور انشاءاللہ کرتے رہینگے تا وقتیکہ ہمارے ملک سے کورونا وائرس کی وباء کا خاتمہ ہو جائے