ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم کو کیا کرنا چاہیے؟ شعیب ملک کا مشورہ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ بابراعظم ہمارا فخر ہے، اسے چاہیے کہ ویرات کوہلی کی طرح اپنی ٹیم کو سپورٹ کرے تاکہ کھلاڑی بابر کے لیے کھڑے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کی اور مایہ ناز کھلاڑی کی قومی ٹیم کے لیے خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کرکٹ میں ایک ٹیم بنا کرچلے، آپس میں ایک دوسرے کو ہرممکن سپورٹ کریں۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے مطالبہ کیا کہ بابراعظم کو بحیثیت کپتان تمام تراختیارات فراہم کریں تاکہ مستقبل میں کھیل کے دوران وہ بڑے فیصلے لے سکے۔
شعیب ملک نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اب دو فامیٹ کا کپتان ہے، میری دعا ہے وہ کامیاب ہو، اسے بھی ابھی سپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ بابر ایک بڑا کپتان بن کر ابھرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا بابراعظم کو ایک طویل مدت کے لیے کپتان بنایا ایک اچھا اور بڑا فیصلہ ہے، ہمیں اس پر فخر ہے، کرکٹ کے لیے اس کی خدمات کو دیکھ کر دوسروں کو بھی سیکھنا چاہیے