چین، مسافروں کے لیے فضائی ٹیکسی کی سہولت

چین نے بغیر پائلٹ کی فضائی ٹیکسی تیار کرلی ہے جو شہریوں کو ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات دلانے کے علاوہ تیز رفتار اور آرام دہ فضائی سہولت فراہم کرے گی
چینی کمپنی نے اڑنے والی ٹیکسی تیار کرلی ہے تاہم اسے تین سال بعد عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے متعارف کرایا جائے گا۔

چین میں یہ واحد فضائی ٹیکسی سروس ہوگی جو بغیر پائلٹ کے اڑان بھرے گی اور مسافروں کو مقررہ مقام تک پہنچائے گی۔

اس ٹیکسی میں ایک وقت میں تقریباً 2 مسافر سفر کرسکیں گے جبکہ فضائی ٹیکسی 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیکسی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کا استعمال موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کیا جاسکے گا۔