چینی کارکن 400 میٹر بلند پاور لائنز کی مرمت کے لیے جاپہنچے

چین کے صوبے ہنان میں دریا کے اوپر سے گزرتی ٹرانسمیشن لائنز کی مرمت کے لیے 3 جانباز چینی کارکن جا پہنچے۔

کنمنگ شہر میں واقع جنشا دریا پر ان کارکنوں نے 400 میٹر کی بلندی پر نصب پاور لائنز کی مرمت کا کام 3 گھنٹے میں مکمل کیا اور 1250میٹر طویل ٹرانسمیشن لائنز پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا دیا۔

انتہائی بلندی پر مہارت سے کام کرنے والے ان نڈر چینی کارکنوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔