دنیا کا سب سے چھوٹا شطرنج

ترکش آرٹسٹ نے دنیا کا سب سے چھوٹا شطرنج بناکر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

ترکی سے تعلق رکھنے والے نیکاٹی کرکماذ نے عالمی ریکارڈ بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، اگر حوصلے بلند ہوں گے ثابت قدمی اور لگن حوصلوں کو کبھی پست نہیں ہونے دیتی
نکاٹی کرکماز کا کہنا ہے کہ یہ شطرنج عالمی ریکارڈ رکھنے والی شطرنج سے دو گناہ چھوٹا ہے، میں اسے تیار کرنے کےلیے گزشتہ چھ ماہ سے روزانہ 6 گھنٹے کام کررہا تھا۔

ترکش آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی چھوٹا شطرنج کھیلنے کے قابل ہے لیکن کھلاڑیوں کو بورڈ کو دیکھنے کےلیے مائیکرو اسکوپ کی ضرورت ہوگی اور اس کی مروں کو چلنے کےلیے خاص قسم کی چھڑی تیار کی گئی ہے۔

ترکش آرٹسٹ کو چھوٹی چیزیں تیار کرنے میں خاصی مہارت حاصل ہے اور وہ اس سے قبل 40 انتہائی چھوٹی اشیاء تیار کرچکے ہیں جنہیں نمائش کے لیے بھی پیش کیا گیا تھا