عاطف اسلم کی خانہ کعبہ میں اذان دینے کی خواہش

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے خانہ کعبہ میں اذان دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

اپنی اس خواہش سے متعلق انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔

اینکر پرسن حامد میر نے ان کی اس خواہش سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ خانہ کعبہ میں اذان دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو خانہ کعبہ میں اذان دینے کے لیے سفارش کرے گا میں ان کے لیے ساری زندگی کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ گلوکاری کو خیرباد نہیں کہہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دین اور دنیا کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔