ایشین انڈر 18 بیس بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے فیڈریشن کا اجلاس

ایشین انڈر 18 بیس بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں سینئر اور انڈر 18 ٹیم کے کوچز نے شرکت کی۔

‏لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ نے کی، اجلاس میں پاکستان انڈر 18 اور سینئر ٹیم کے کوچز نے شرکت کی۔

فخر علی شاہ کے مطابق کوچز کو کھلاڑیوں سے آن لائن رابطے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ ایونٹ سے قبل انتہائی محفوظ ماحول میں کیمپ لگایا جائے۔

واضح رہے کہ ایشین انڈر 18 بیس بال چیمپئن شپ 6 سے 12 ستمبر تک تائیوان میں شیڈولڈ ہے۔