محمد حفیظ کے بچپن کے ڈاکٹر کا کورونا سے انتقال

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا۔ سرگودھا میں ڈاکٹر تنویر وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ انہوں نے قومی کرکٹر محمد حفیظ کا بچپن میں علاج بھی کیا تھا۔
کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ ڈاکٹر تنویر بہت ہی نفیس اور اچھے انسان تھے۔ﷲ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ دے۔

قومی کرکٹر نے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر تنویر کی موت پر دکھ کا اظہار اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے