پیپلز پارٹی کے خلاف اس سے کہیں زیادہ ثبوت جمع کر لیے ہیں جو انصاف کے لیے درکار ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کرنے والی امریکی شہری سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ ابھی تو انہوں نے صرف آغاز کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی پارٹی سمجھتی ہے کہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دے کر خاموش کروادے گی۔

سنتھیا رچی نے کہا کہ اتنے برسوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف اس سے کہیں زیادہ ثبوت جمع کر لیے ہیں جو انصاف کے لیے درکار ہیں۔

امریکی شہری کا کہنا تھا کہ ابھی تو میں نے صرف آغاز ہی کیا ہے