انگلینڈ۔ویسٹ انڈیز سیریز سے سیکھنے کو ملے گا، مشتاق احمد

اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کرکٹ کھیلنے کے لیے ذہنی طور پر بہت مضبوط ہونے کی بہت ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج کے مطابق ان کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ اور مینٹور مشتاق احمد نے ویڈیو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ19 جیسی صورتحال میں کرکٹ میدان کی بجائے دماغی طور پر مضبوطی کی بنیاد پر کھیلی جائے گی جس کے لیے مینٹور کا رول بہت اہم ہے۔ مصباح، یونس خان اور وقار یونس سمیت سب کوچز ایک پیج پر ہیں اور مل کر کام کریں گے
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے نئی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق ڈھالنے کے لیے وقت ہوگا، تماشائیوں کے بغیر کیا مشکل ہوگی اس کی بھی پریکٹس کرنا ہوگی یہ نیٹس کے دوران پریکٹس کریں گے۔

اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ کورونا وائرس میں جس طرح سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں یہ بہت ٹف ہوگا۔

انہوں نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز میں کیمپ نہ لگانے کے پی سی بی کے فیصلے کو اچھا قرار دیا۔