انگلش بورڈ کی ویمنز ٹرائی سیریز کیلئے کوششیں

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے مینز کرکٹ کے بعد ویمن ٹیموں کے دورے کے لیے بھی کوششیں شروع کردی ہیں۔

انگلش بورڈ نے ویمنز ٹرائی سیریز کے لیے بھارتی اور ساؤتھ افریقی بورڈز کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔

انگلینڈ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ اگر چیزیں پلان کے مطابق چلتی رہیں تو امید ہے اس سال ویمن کی انٹرنیشنل سیریز بھی ہوگی
چیف ایگزیکٹو انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ٹرائی سیریز کے لیے بات چیت جاری ہے، کوشش ہے رواں سال ستمبر میں ویمن کرکٹ کا کوئی ایونٹ شیڈول کرلیں گے۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ کوشش ہے گرمیوں کے آخر میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ اچھی سیریز منعقد کریں گے
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد انگلینڈ میں کرکٹ بحال ہونے جارہی ہے، ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے مانچسٹر پہنچ گئی ہے