سید ناصر حسین شاہ کامیڈیا انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکاروں، ہدایتکاروں اور اینکر پرسنز سے رابطہ

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کامیڈیا انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکاروں، ہدایتکاروں اور اینکر پرسنز سے رابطہ،
وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کارونا سے متاثرہ روبینہ اشرف، یاسر نواز، سکینہ سموں اور ندا یاسر کی خیریت دریافت کی۔

کراچی (10جون 2020)صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکاروں، ہدایتکاروں اور اینکر پرسنز سے رابطہ کیا اور اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کارونا سے متاثر معروف اداکاروں سکینہ سموں، روبینہ اشرف اوران کے شوہر طارق مرزا، یاسر نواز،ندا یاسر، مارننگ شو کے اینکر شفاعت سے ٹیلیفوں پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر اپنی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ کی جانب سے تمام متاثرہ فنکاروں کی جلد از جلدصحت یابی اور درازی عمر کے لئے دعا کی اور چیئرمین اور وزیر اعلی کی جانب سے پیغام دیا کہ آپ پاکستان کا اثاثہ ہیں اور ملک و قوم کا فخر ہیں۔،مشکل کے اس وقت میں سندھ حکومت آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر مقام پر آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور آپکو مکمل سپورٹ فراہم کرنے میں پیش پیش رہے گی۔