امریکہ میں پولیس اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑ گیا

صدر ٹرمپ نے علاقائی پولیس فورس ختم کرانے سے متعلق مطالبات کی مخالفت کردی ہے اور وائٹ ہاؤس میں پولیس آفسران کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نناوے فی صد پولیس اہلکار اچھے لوگ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند برے لوگوں کی وجہ سے پوری فورس کو برا کہنا ٹھیک نہیں۔ ٹرمپ نے رواں سا ل جرائم کی شرح کم ہونے پر پولیس افسران کی تعریف بھی کی
امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے جارج فلائیڈ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والے جذبات کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

برطانیہ میں سیاہ فام اور اقلیتوں کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ میں حکومت کرنے والے یہ جذبات کسی صورت نظر انداز نہیں کرسکتے۔

Courtesy hum news urdu