چارلس براؤن امریکی فضائیہ کے پہلے سیاہ فام سربراہ مقرر

جنرل چارلس براؤن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے فضائیہ کا سربراہ مقرر کیا اور امریکی سینیٹ نے جنرل براؤن کی تقرری کی حتمی منظوری دی۔

امریکی سینیٹ میں براؤن کے حق میں 98 جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسے تاریخی قرار دیا۔

واضح رہے کہ چارلس براؤن امریکی پیسفک ائرفورس کے کمانڈر رہ چکے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چارلس براؤن کے حوالے سے میرے فیصلے کی آج سینیٹ نے توثیق کر دی اور میں چارلس براؤن کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل چارلس براؤن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ کیریئر کے دوران متعدد بار تعصب اور فرت کا سامنا کیا اور لوگ اکثر مجھ سے پوچھا کرتے تھے کہ کیا تم واقعی پائلٹ ہو۔

پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد سے امریکی بھر میں پولیس اور انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن کا سلسلہ بیرون ملک بھی پھیل گیا ہے۔

سیاہ فام شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے اور سفید فام افراد بھی ان کے احتجاج میں شرکت کر رہے ہیں

Courtesy hum news urdu