وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیراعظم کے زیرصدارت ہونے والے نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سینئر مشیر اور ممبر این ای سی نثار کھوڑو، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور سیکریٹری خزانہ حسن نقوی شریک

* اجلاس میں مجموعی ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

* این ای سی ملک کی مجموعی طور پر معاشی صورتحال کا جائزہ لیتی ہے

* این ای سی معاشی منصوبہ بندی کرتی ہے

* این ای سی ملک کی تجارتی معاشی پالیسیاں اور معاشی ترقی کی منصوبہ بندی کرتی ہے

* سب سے اہم این ای سی میں سالانہ ترقیاتی پلان اور صوبائی ترقیاتی اسکیموں کی منصوبہ بندی کرتی ہے

* اجلاس میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں دیگر صوبوں کی طرح سندھ کیلئے اسکیموں کی منظوری دی جائے گی

* این ای سی میں نئے مالی سال کیلئےجی ڈی پی گروتھ کا ہدف، زرعی اور صنعتی ترقی کی گروتھ کی منظوری دی جائے گی

* وزیراعلیٰ سندھ وفاقی پی ایس ڈی پی میں سندھ کیلئے جاری اور نئی اسکیمز لینے کیلئے بات کرینگے

* موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر جو سندھ کی اسکیمز کو فنڈز نہیں مل سکے اگلے سال میں فنڈز لینے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ بات کرینگے

* ہمیں معاشی ترقی کیلئے نئے اقدامات لینے ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ