بھارت میں رہیتک اور کترینہ کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے

بالی ووڈ کے’ڈانسر کنگ‘ کہلائے جانے والے اداکار رہیتک روشن اور’باربی ڈول‘ کے نام سے مشہور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کا نام سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں نمبر ون پر ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رہیتک روشن دو فلاپ فلموں کے باوجود سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیت ہیں جبکہ کترینہ کیف اداکاراؤں میں سب پر بازی لے گئی ہیں اور مسلسل دوسرے سال بھی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ہیروئن بن گئی ہیں۔

رواں سال بھارت میں ایک سروے کیا گیا جس میں لوگوں سے اُن کی پسندیدہ ہیروئن اور ہیرو کے بارے میں رائے لی گئی، سروے میں تقریباً 30 لاکھ افراد نے حصہ لیا۔

سروے کے مطابق رہیتک روشن کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیت دبنگ اداکار سلمان خان کی رہی جبکہ ان کے بعد بالترتیب رنبیر کپور، شاہد کپور، اکشے کمار، ارجن رامپال، عمران خان اور سیف علی خان کا نمبر آتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی اداکاراؤں میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی دوسرے نمبر کی شخصیت ایشوریہ رائے بچن کی رہی جس کے بعد پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون، کرینہ کپور، جنیلا ڈی سوزا، سونم کپور، بپاشا باسو، کونکنا سین اور نیکول فاریہ اس کے بعد آنے والے نمبروں پر رہیں۔

واضح رہے کہ ان شخصیات کو سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پچاس شخصیات میں سے ٹاپ ٹین چنا گیا ہے