مہوش حیات مارگلہ ہِلز کو دیکھ کر مایوس کیوں؟

اداکارہ مہوش حیات نے اسلام آباد کی مارگلہ ہلز پر گندگی دیکھ کر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا کے بانی عمران غزالی کا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں وہ اسلام آباد کی مارگلہ ہِلز پر ماحولیاتی آلودگی سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آرہے ہیں۔
عمران غزالی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارگلہ پر جگہ جگہ پلاسٹک کی خالی بوتلیں اور دیگر کھانے کی اشیاء کے ریپر موجود ہیں۔

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ’مجھے مارگلہ ہِلز پر جانا بہت پسند ہے لیکن میں ہمیشہ وہاں موجود گندگی اور کوڑے کو دیکھ کر مایوس ہوجاتی ہوں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے اسلام آباد کے عوام سے اُمید تھی کہ وہ قدرت کے ان حسین مناظر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اپنا ایک اہم کردار ادا کریں گے۔‘

اُنہوں نے ماحولیاتی آلودگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا آپ پاکستان آنے والے سیاحوں کو یہ دکھائیں گے؟