چین: امتحان میں کامیابی کے لیے ننھے میاں کا انوکھا ٹوٹکا

اسکول کالج میں ٹیسٹ سے پہلے کی ٹینشن سے کون واقف نہیں اور اس ٹینشن میں بچے ہوں یا بڑے عجیب و غریب حرکتیں کر جاتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے چینی بچے کو ہی دیکھ لیجیے، جو اسکول ٹیسٹ میں بغیر تیاری پہنچ گیا اور اب ڈکٹیشن کے صفحات کو الٹ پلٹ کر اپنے ہاتھوں سے ان میں موجود مواد کو دماغ میں اتارنے کی معصومانہ کوشش کر رہا ہے۔
ڈکٹیشن کے صفحات کو اپنے دماغ میں اتارتے ہوئے اس چینی بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین بچے کے اس معصومانہ انداز کو خوب انجوائے کر رہے ہیں