علی انصاری اور حنا الطاف جیو کے نئے ڈرامے میں ساتھ جلوہ گر ہونگے

ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سپر اسٹار علی انصاری اور حنا الطاف سیونتھ اسکائی اور جیو کے ڈرامے کاسۂ دل میں جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں، دونوں اسٹارز ان دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

نئی نسل کے پسندیدہ اداکار علی انصاری نے پانچ برس کے قلیل عرصے میں ٹیلی ویژن اسکرین پر جو کردار کیا اسے یادگار بنادیا۔ ان کے کامیاب ڈراموں میں خانی، ڈر خدا سے، محبت نہ کریو ، کم ظرف، بابا جانی، سیرت اور دیگر ڈرامے شامل ہیں
انہیں مدیحہ امام، کنزہ ہاشمی، ثنا جاوید، صبور علی، نمرا خان، حرا مانی، نیلم منیر، سارہ خان، مریم نفیس اور نور خان کے ساتھ بہت پسند کیا گیا اور اب وہ حنا الطاف کے ساتھ نظر آئیں گے۔

اداکار علی انصاری نے بتایا کہ میرا نیا ڈرامہ رومانس اور روٹھنے منانے کی کیفیات کے ساتھ مزاح سے بھرپور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے جس طرح ناظرین نے مجھے اور میرے کام کو پسند کیا ہے اس ڈرامے کو بھی پسندیدگی کی سند سے نوازیں گے۔