راحت فتح علی خان کے گانے ’محبت بھی ضروری تھی‘ کے 6 برس مکمل

استاد راحت فتح علی خان کے گانے ’محبت بھی ضروری تھی‘ نے 6 برس مکمل کرلیے۔

برصغیر پاک و ہند کے عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان اور انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے 9 جون 2014 کو بیک ٹو لَو (Back to love) البم دبئی میں لانچ کیا۔

سلمان احمد نے اس البم کو اتنا مقبول بنانے کے لیے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ’محبت بھی ضروری تھی‘ گیت جلد ہی اس البم کے ساتھ آپ کی محبت اور تعریف میں یوٹیوب پر ایک بلین ویوز مکمل کر لے گا۔

استاد راحت فتح علی خان کا بے حد شکریہ کہ انہوں نے جس طرح سے دل و جان سے اس گیت کو گایا کہ آج 6 برس کے بعد بھی اس گانے کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔

اس البم کو 3 ممالک میں شاندار انداز میں لانچ کیا گیا تھا۔