پی سی بی ایشیا کپ کی میزبانی کا سری لنکا سے تبادلے پر رضامند

پاکستان کرکٹ بورڈ کوویڈ19 کی وجہ سے ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کا سری لنکا کر کٹ سے تبادلہ کرنے کے لیے رضا مند دکھائی دے رہا ہے، دوسری جانب سری لنکا ایشاکپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوویڈ 19 کی صورتحال کی وجہ سے گذشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں تجویز سامنے آئی کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دبئی یا کسی اور دوسرے وینیو پر میزبانی کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا ایونٹ کی میزبانی کا تبادلہ کرنے کے لیے رضا مند ہیں، سری لنکا موجودہ حالات میں کرکٹ کی سرگرمیوں کے لیے مناسب وینیو قرار دیا جا رہا ہے، اس کے بعد ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

باقاعدہ اعلان اے سی سی کے اگلے اجلاس میں ہوگا، پی سی بی کی خواہش ہے کہ کرکٹ کی سرگرمیاں ہونی چاہئیں