یونس خان کی تقرری: سابق و موجودہ کرکٹرز کا اظہار مسرت

سابق کپتان و ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ تقرری پر سابق اور موجودہ کرکٹرز نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سابق کرکٹر عامر سہیل کا کہنا ہے کہ یونس خان کی تعیناتی کی خبر سن کر خوشی ہوئی۔

ایک بیان میں سابق اوپننگ بیٹسمین کا کہنا ہے کہ یقین ہے ان کی موجودگی ٹیم پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر کو بیٹنگ کوچ لگانے پر پی سی بی کو مبارکباد دی ہے۔

سابق کرکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ یونس خان کو نئے رول کے لیے نیک خواہشات دیتا ہوں۔

سابق کرکٹر عتیق الزمان، موجودہ کرکٹرز بلاول بھٹی اور عظیم گھمن نے بھی یونس خان کی بحیثیت بیٹنگ کوچ تقرری پر اظہار مسرت کیا ہے
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

یونس خان کے علاوہ پی سی بی نے پاکستان کی جانب سے 52 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرنے والے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ اور مینٹور مقرر کردیا ہ