ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

کورونا وائرس کے باعث معطل ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر شروع ہوگیا، انگلینڈ سے سیریز کیلئے ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم اینٹیگا سے مانچسٹر پہنچ گئی، جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیائے کھیل بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، لیکن اب آہستہ آہستہ زندگی بحالی کی طرف آرہی ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر بھی شروع ہوگیا ہے۔

انگلینڈ سے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اینٹیگا سے مانچسٹر پہنچ گئی، جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

روانگی سے قبل تمام ویسٹ انڈین کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔

چارٹرڈ طیارے سے مانچسٹر پہنچنے کے بعد ویسٹ انڈین پلیئرز کا دوبارہ سے کورونا ٹیسٹ لیا جارہا ہے، ویسٹ انڈین ٹیم بائیو سیکیور ماحول میں انگلینڈ میں قیام کرے گی، 14 روز کا قرنطینہ بھی ہوگا۔

بھارت میں مقیم ٹیم مینجمنٹ کے دو اراکین سفری پابندیوں کی وجہ سے ویسٹ انڈیز اسکواڈ جوائن نہیں کرسکے۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا