چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات، اتحادیوں کیساتھ ملکر عوام کی خدمت کا مشن پورا کرینگے : عثمان بزدار

پنجاب اسمبلی کا قانون سازی کے حوالے سے ریکارڈدیگر صوبوں کی اسمبلیوں کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا ایجنڈا ہے نہ کورونا سے نمٹنے کاکوئی پروگرام ہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے ۔اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔ ہماری پوری سپورٹ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہے ۔ ہم ملکر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔دریں اثناوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں طالبات کے 606اورطلبہ کے 621سکول اپ گریڈ کئے جائیں گے ۔وزیرتعلیم مراد راس نے کہا کہ سکولوں کیلئے ایس او پیزتیار کیے جارہے ہیں،طلبہ کیلئے ماسک ، سینی ٹائزراورہاتھ دھونے کیلئے انتظامات کیے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کوروناسے نشتر ہسپتال کی شہید ڈاکٹر غزالہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدڈاکٹر غزالہ نے قربانی کی قابل تقلید مثال قائم کی۔ وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر سلمان علی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 48گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔ غفلت کا ارتکاب کرنے والوں کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Courtesy Roznama 92 News Urdu