گورنر ہاؤس پنجاب کے 10 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے 133 ملازمین کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان ٹیسٹس میں سے 10 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ڈرائیور کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گورنر پنجاب کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گورنر پنجاب نے احتیاطاً خود کو قرنطینہ کرلیا ہے

Courtesy Jang News