ایئرفورس کلب لاہور میں یوم پاکستان کی تقریب کے حوالے سے خوبصورت پروگرام کا انعقاد

رپورٹ مختاراحمد لاہور

لاہور کے ائیرفورس کلب میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس خوبصورت پروگرام میں عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک بڑا کیک بھی کاٹا گیا ۔اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔تقریب کے شرکاء نے اس پروگرام کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند قرار دیا اور اور پروگرام کے منتظمین کو اتنا شاندار پروگرام منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ ملی نغموں کی دھن پر بچوں نے پاکستانی پرچم لہرائے اور یک زبان ہو کر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیہ گیت گائے۔تقریب میں بچوں کو خصوصی تحائف بھی پیش کیے گئے۔

[supsystic-gallery id=’3′]

اپنا تبصرہ بھیجیں