پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم کردیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم کردیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ انگلینڈ روانگی سے قبل پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ نہیں لگایا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کیمپ کوویڈ 19کی صورت حال کے پیش نظر ختم کیا گیا، کھلاڑیوں کومحفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے چیلنجز درپیش ہیں۔

پی سی بی کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے انگلینڈ میں اضافی ٹریننگ سیشن کے لیے بات چیت جاری ہے، جبکہ پاکستان ٹیم کو جولائی کے اوائل سے پہلے انگلینڈ بھیجنےکی بات چیت بھی جاری ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کوویڈ19 ٹیسٹنگ، انگلینڈ روانگی اور ٹریننگ شیڈول سے متعلق جلد آگاہ کیا جائے گا۔

پی سی بی نے ہدایت کی ہے کہ کھلاڑی موجودہ حالات میں گراؤنڈز میں ٹریننگ نہ کریں اور سماجی فاصلوں کے پروٹوکولز پر سختی سے عمل درآمد کریں