چیئرمین نیب کی سابق وفاقی وزیر صحت عامرکیانی کے خلاف انکوائری کی منظوری

چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ،جس دوران ‎چیئرمین نیب نے سابق وفاقی وزیر صحت عامرکیانی کے خلاف انکوائری کی منظوری ‏دے دی ، جبکہ مشیرصحت ڈاکٹرظفرمرزا کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی بھی منظوری دے دی گئی ۔علاوہ ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی،جبکہ سی ڈی اے افسروں کے خلاف کرپشن کی انکوائری کی منظوری دی گئی

Courtesy GNN News Urdu