سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 17 مریض انتقال کرچکے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 17 مریض انتقال کرچکے ہیں اور 1748 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6995 ٹیسٹ کئے گئےجس میں سے 1748 نئے کیسز سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے 25 فیصد نتیجہ ظاہر ہوتا ہے جو اب تک کی بلند ترین شرح ہے۔مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ شب مزید 17 مریض انتقال کرگئے ہیں جس سے اموات کی مجموعی تعداد 696 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 1.7 فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت 20711 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 19201 گھروں میں ، 49 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1461 صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 466 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 71و ینٹی لیٹرزپر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 759 مزید مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایس او پیز کے تحت معمول کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19896 ہوگئی ہےیعنی بحالی کی شرح 48.3 فیصد ہے۔انہوں نے بتایا کہ 1748 مریضوں میں سے 1184 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے ان میں سے ضلع شرقی 362 ، ضلع وسطی 256 ، ضلع جنوبی 223 ، ضلع ملیر 123 ، ضلع غربی 113 اور ضلع کورنگی کے 107 شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر میں 101 ، حیدرآباد 48 ، گھوٹکی 24 ، لاڑکانہ 22 ، بدین 18 ، شہید بینظیرآباد 17 ، جیکب آباد اور دادو میں 15۔15 ، جامشورو 14 ، شکارپور 13،خیر پور 12 ، کشمور9 ، سجاول اور عمرکوٹ میں 6۔6 ، قمبر 5 ، نوشہروفیروز 3 ، میرپورخاص ، ٹنڈو الہ یار ، ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹھہ میں 2۔2 اور سانگھڑ سے ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وائرس پورے سندھ میں پھیل گیا ہے کیونکہ لوگ ایس او پیز کو اپنانے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں احتیاط کریں ، خود اور اپنے گھر والوں کو اس وبا سے محفوظ رکھیں ۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ