سینئر سپورٹس جرنلسٹ احسان قریشی کے بھائی انتقال کرگئے

سینئر سپورٹس جرنلسٹ اور اے پی پی کراچی کے سابق نمائندہ خصوصی(سپورٹس) احسان قریشی کے بھائی عابد علی قریشی گذشتہ روز (منگل) کو لاہور میں انتقال کرگئے ان کی عمر 76 برس تھی اور وہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن لاہور سے 2004ء میں بطور ڈائریکٹر ریٹائرڈ ہوئے تھے، ان کی وفات پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی، سیکرٹری محمد ظفر، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن صد مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا، پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد نے سینئر سپورٹس جرنلسٹ احسان قریشی سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔