کورونا وائرس کے حوالے سے سندھ سے اچھی خبر، بڑی تعداد میں مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

کورونا وائرس کے حوالے سے سندھ سے اچھی خبر، بڑی تعداد میں مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران750مریض صحت یاب ہوگئے اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا سےصحت یاب ہونےوالوں کی شرح سب سےزیادہ ہے بیرسٹر مرتضی وہاب کے مطابق مجموعی طور پر سندھ میں19ہزار800 سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ خود کو آئسولیٹ کررہے ہیں اور زیادہ آرام کررہے ہیں وہ تیزی سےصحت یاب ہورہے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ خدارا شہری ماسک کا لازمی استعمال کریں غیر ضروری طور پر گھروں سےنہ نکلیں بزرگ اور بچے خاص طور پر احتیاط کریں اور گھروں سےنہ نکلیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 41ہزار سے تجاوز کرگئی ہے گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران مزید 1748مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 17مریض انتقال کرگئے سندھ میں دو لاکھ 46ہزار 517کورونا ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ 19896مریض کورونا وائرس سےصحت یاب ہوچکے مجموعی طور پر سندھ میں 696افراد کورونا وائرس کاشکار ہوکر انتقال کرچکے ہیں