گھر گھر جا کر پولیو قطرے پلانے والے گیارہ ہزار ہیلتھ ورکرز کو بغیر کسی پیشگی تحریری نوٹس کے فارغ کرنے کو انتہائی تشویش

ہیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان سندھ کے وائس چیئرپرسن اسد اقبال بٹ نے آج مورخہ 9جون کراچی پریس کلب میں پولیو ورکرز ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی اور مزدور تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آر سی پی کراچی شہر میں گھر گھر جا کر پولیو قطرے پلانے والے گیارہ ہزار ہیلتھ ورکرز کو بغیر کسی پیشگی تحریری نوٹس کے

فارغ کرنے کو انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے،انتظامیہ کا یہ عمل مروجہ لیبر قوانین اور آئی ایل او کے معیارات کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ایچ آر سی پی یاد دلانا چاہتی ہے ان ہیلتھ ورکرز نے اپنی جانیں خطرہ میں ڈال کر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کےلئے اپنی کوششیں کیں جس میں بہت سے ورکرز دہشت گردی کا نشانہ بنے ایچ آر سی پی ان مظلوم ورکرز کی بحالی کے لیے ان کی جدو جہد میں ان کے ساتھ ہے
ناصر منصور۔ (این ٹی یو ایف)۔
ذولفقار شاہ۔ (پائلر۔ )
ڈاکٹر شیر شاہ۔ ( پی ایم اے)
سعید بلوچ۔ (فشر فوک فورم)
زہرا خاں۔ (ہوم بیسڈ وومن ورکرز)
اسد اقبال بٹ
وائس چیئرپرسن
ہیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان سندھ