میئر کراچی وسیم اختر نے یوسی۔29 کے چیئرمین اور معروف پبلشر سید فرید حسین کی اہلیہ کے اچانک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف علمی اور ادبی شخصیت ،یوسی 29 کے چیئرمین اور پبلشر سید فرید حسین کی اہلیہ شائستہ فرید 55 سال کی عمر میں منگل کو اچانک انتقال کرگئیں۔ وہ ذیابیطس کے عارضے میں مبتلا تھیں۔مرحومہ کو بعد نماز عصر سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحومہ نے پسماندگان میں شوہر،ایک صاحبزادی اور چار بیٹوں کو چھوڑا ہے۔مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے سوئم جمعرات کو شام چار بجے نور مصطفیٰ مسجد سی۔12،(نزدواٹر پمپ انار کلی بازار )میں ہوگا۔دریں اثناء

میئر کراچی وسیم اختر نے یوسی۔29 کے چیئرمین اور معروف پبلشر سید فرید حسین کی اہلیہ کے اچانک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور سید فرید حسین سمیت ان کے تمام اہل خانہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، میئر کراچی نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔