کراچی میں بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کے دوہری عزیت میں مبتلا کیا ہوا ہے۔طاہر ملک

کراچی میں بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کے دوہری عزیت میں مبتلا کیا ہوا ہے۔طاہر ملک

شہر قائد میں کے الیکٹرک کی غنڈہ گردی اور من مانی جاری ہے لیکن صوبائی حکومت کی تمام تر معاملے پرخاموشی سمجھ سے باہر ہے۔طاہر ملک

سندھ حکومت شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے ان میں مزید اضافہ کرتی جارہی ہے۔ طاہر ملک

کراچی، 09جون: پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کے دوہری عزیت میں مبتلا کیا ہوا ہے۔گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود بجلی بھاری بل عوام کو دیئے جارہے ہیں۔ موجودہ وبائی صورتحال اور شدید گرمی کے اس موسم میں کے الیکٹرک کراچی کے عوام پر کچھ حم کھائے۔طاہر ملک کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں کے الیکٹرک کی غنڈہ گردی اور من مانی جاری ہے لیکن صوبائی حکومت کی تمام تر معاملے پرخاموشی سمجھ سے باہر ہے۔ کے الیکٹرک کا ادارہ ایک بے لگام گھوڑا بن گیا ہے جس کو روکنے والا کوئی نہیں۔ کے الیکٹرک حکام کبھی گرمی کا بہانا بناتے ہیں تو کبھی پانی کی عدم فراہمی کا۔ جبکہ واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے کے الیکٹرک کو پانی کی سپلائی جاری ہے۔سندھ حکومت اس معاملے پر کے الیکٹرک حکام سے جواب طلب کرے۔ سندھ حکومت شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے ان میں مزید اضافہ کرتی جارہی ہے۔ کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے جہاں ایک طرح حکومت عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کررہی ہے وہیں دوسری جانب کے الیکٹرک کی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام گرمی سے بلبلا کر گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

جاری کردہ
میڈیاسیل پی ٹی آئی سندھ
03232121127